یونان کے شہر گالکسیدی میں 5.3 ریکٹر سکیل کا زلزلہ۔

زلزلہ سینٹر سے جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاترہ سے پچاس کلومیٹر دور چھوٹے قصبہ نما شہر گالکسیدی کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین بتائی گئی اور یہ سمندر میں دو کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے ایتھنز اور کورنتھوس تک محسوس کیے گئے لیکن زلزلے کا سینٹر پاترہ سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر گالکسیدی شہر بتایا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوپہر کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا خوف و ہراس کی وجہ سے لوگوں نے گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں پر پناہ لی اور ابھی تک لوگ گھروں میں داخل ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔

ابھی تک کسی بھی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com