اوآعد یونان۔پناہ گزینوں کے لئے بےروزگاری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

اوآعد  کی جانب سے اعلان کے مطابق یونان میں موجود سیاسی پناہ گزینوں کے لیے الیکٹرانک کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

الیکٹرانک کارڈ کی مدد سے پناہ گزین پبلک ٹرانسپورٹ مفت استعمال کرسکیں گے اس کے علاوہ اور بھی بہت سے معاشی اور معاشرتی فوائد حاصل کیے جاسکیں گے۔

کارڈ کا اجرا ان افراد کو کیا جائے گا جو یونان میں پناہ کے لیے درخواست دے چکے ہوں اس کے لیے یہ شرط نہیں ہو گی کہ وہ کیمپوں میں رہ رہے ہیں یا پھر پرائیویٹ رہائش میں رہائش پذیر ہیں۔

کارڈ حاصل کرنے والے پناہ گزین جو فوائد حاصل کر سکتے ہیں ان میں سرفہرست یہ ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی ۔

مختلف قسم کے میوزیم اور کلچر حال میں داخلے کے لیے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔

بعض صورتوں میں معاشی مدد بھی دی جائے گی۔

کئی اقسام کی اشیاء کی خریداری کے لئے قیمتوں میں ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

مختلف ریسٹورنٹ اور کافی شاپس میں ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

بےروزگاری کارڈ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ۔

آپ یونان میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دے رکھی ہو چاہے آپ کی درخواست منظور ہو چکی ہو یا ابھی تک رجسٹریشن ہوئی ہو۔

آپ کی عمر 15 سال سے لے کر 76 سال کے درمیان ہوں مگر آپ کسی سکول میں سٹوڈنٹ نہ ہو ں۔

آپ بے روزگار ہو ں۔

اوآعد میں کارڈ اپلائی کرنے کا طریقہ۔

اوآعد میں کارڈ اپلائی کرنے کے لئے آپ کے پاس عامکا کا ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ آپ کے پاس رہائش کا ثبوت ہونا بھی ضروری ہے کہ آپ اس وقت کہاں رہ رہےہیں۔چاہے آپ کسی کیمپ میں رہ رہے ہوں یا آپ کی رہائش پرائیویٹ ہو دونوں صورتوں میں آپ کو ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

یہ چیزیں لے کر آپ اوآعد کے قریبی دفتر میں چلے جائیں تو وہاں پر آپ کارڈ اپلائی کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com