یونان میں امیگریشن کے وزیر نے کو نیچا میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

یونان کے امیگریشن کے وزیر مسٹر ویچاس نے اتوار کو غیر ملکیوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

مسٹر ویچاس کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں پر اس طرح کے حملے ناقابل قبول ہیں۔ایتھنز نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مسٹر ویچاس کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کی جانب سے وہ تمام اقدامات کیے جائیں گے جو کہ اس طرح کے حملوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو کونیچا میں 2 غیرملکی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور تین بچے خوف کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے حملے کی مذمت کونیچا میونسپل کمیٹی نے بھی کی تھی۔ اب مسٹر ویچاس کے مطابق گورنمنٹ اس طرح کے تمام حملوں کی شدید مذمت کر رہی ہے اور ان کو روکنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ایسے حملوں کو روکا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com