اسپین اور اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش میں 46 مہاجرین بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک۔

ذرائع کے مطابق بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 46 مہاجرین ہلاک ہو گئے حادثہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔

اسپین کوسٹ گارڈ نے مہاجرین کو بچانے بچانے کی کوشش کی مگر ان میں سے صرف دو کو بچا پائے جبکہ 46 مہاجرین بحیرہ روم میں کشتی سمیت ڈوب گئے۔

 ڈوبنے والے افراد میں سے کچھ اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جبکہ باقی ماندہ افراد کی منزل اٹلی تھا۔

اس سال بحیرہ روم میں اسپین اور اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش میں دو ہزار کے قریب غیر قانونی مہاجرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس سال ہلاک ہونے والے افراد میں سے کچھ کا تعلق پاکستان سے بھی تھا جو کہ یونان کے راستے اٹلی اور سپین میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com