یونان میں خراب موسم کی ایک اور لہر۔

محکمہ موسمیات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یونان میں خراب موسم کی ایک اور لہر دو سے تین دن تک برقرار رہ سکتی ہے۔

جس میں شدید بارش اور طوفانی موسم کے ساتھ ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔خراب موسم کی یہ لہر منگل سے بدھ تک برقرار رہے گی۔

یونان کے دوسرے شہروں کی طرح ایتھنز میں بھی بارشوں اور طوفان کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ اس سال یونان میں رکارڈ بارشیں ہوئی ہیں اور برفباری بھی پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ ہوئی ہے۔

کچھ سائنسدانوں کے مطابق موسم میں یہ تبدیلیاں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں سب سے زیادہ گاڑیوں کا دھواں ہمارے موسم کو خراب کر رہا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com