ایتھیوپین ایئرلائن کا طیارہ پرواز سے چھ منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

ایتھیوپین ائیر لائن کے ایک طیارے کا پرواز سے چھ منٹ بعد ریڈار سے رابطہ ختم ہوگیا۔

ایتھیوپین ائیر لائن کے نمائندے نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کو کنفرم کیا کہ پرواز کے 6 منٹ بعد ایک طیارہ جو نیروبی جا رہا تھا گر کر تباہ ہو گیا۔اور فلائٹ میں موجود 157 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ دارالخلافہ آدیس آبابا سے 62 کلومیٹر دور پیش آیا جب پرواز نمبر ای۔ٹی302 کا حامل جہاز گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تباہ ہونے والے جہاز کا ماڈل بوئنگ800 ۔737 بتایا گیا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com