بلیک باکس جہازوں کے بعد اب کاروں میں بھی لگایا جائے گا۔

جہازوں میں لگائے جانے والے بلیک باکس اور اس کے فنکشن کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا اسی طرح کا بلیک باکس اب کاروں میں لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یورپین کمیٹی نے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے تحت آنے والے تین سالوں میں کار بنانے والی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جہازوں کی طرز پر کاروں میں بھی بلیک باکس لگانے کا انتظام کریں۔

اس سلسلے میں کاریں بنانے والی کمپنیوں سے تجاویز مانگی گئی ہیں کہ اس پر کس طرح سے عملدرآمد کیا جا سکتا ہے بلیک باکس لگانے کا مقصد کاروں کو حادثات سے بچانا ہے اور حادثات کی صورت میں جلدی سے حقائق معلوم کرنا بھی شامل ہے۔

اس سلسلے میں یورپین کمیٹی میں شامل سینیٹرز کی اکثریت نے اس کے حق میں ووٹ دیا کہ کاروں میں بلیک باکس کو شامل کیا جانا چاہیے۔

یورپین کمیٹی کی تجاویز کے مطابق آنے والے تین سالوں میں بلیک باکس کے بارے میں مزید تفصیلات شائع کی جائیں گی اور قوانین مرتب کیے جائیں گے جبکہ تین سال بعد تمام کار بنانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے کہ وہ کاروں میں بلیک باکس کو نصب کریں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com