کریتی میں چار دن کی مسلسل بارش سے سیلابی کیفیت۔

کریتی میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی کیفیت برقرار چار دن کی مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیرآب آ گئے مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں اور ایک پل کی گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

شدید بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور آمدورفت کے ذرائع بھی متاثر ہوئے۔

کریتی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن بارش نہ تھمنے کی وجہ سے امدادی کاروائیاں جاری رکھنا مشکل ہو چکا ہے۔

کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں سفر کے لئے بند کر دی گئیں۔

سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سب سے زیادہ خانیا متاثر ہوا ہے ۔

سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام جاری ہے ۔

حکومت کی جانب سے 10 ملین یورو امداد کا اعلان۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com