دبئی جانے والے بنگلہ دیشی طیارے کو ہائی جیک کی کوشش.

بنگلہ دیشی طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرادی گئی۔

ڈھاکاسے دبئی جانےوالے بنگلہ دیشی طیارے کوہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک مسلح شخص نےکاک پٹ میں داخل ہونےکی کوشش کی جس کے بعد طیارے کو چٹاگانگ میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

سیکورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

آخری اطلاعات تک مسلح شخص اورعملےکےدو ارکان طیارے میں موجود ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com