لاریسا میں مالک نے گولڈن ڈان کے ساتھ مل کر دو پاکستانیوں کو مار مار کر زخمی کر دیا پیسے دینے سے بھی انکار۔

لاریسا میں مقامی شخس کے تشدد کا نشانہ بننے والے دو پاکستانیوں نے پولیس کو بتاتے ہوئے کہا ک وہ کافی عرصے سے اس شخص کے پاس کام کر رہے تھے اور جب وہ پیسے مانگنے اس کے گھر پر پہنچے تو اس شخص نے گولڈن ڈان کے افراد کے ساتھ مل کر دونوں پاکستانیوں کو شدید زخمی کردیا اور پیسے دینے سے بھی انکار کر دیا۔

متعلقہ شخص نے پاکستانیوں کو زخمی کرنے کے بعد انہیں ڈرا دھمکا کر اپنے گھر سے نکال دیا اور کہا کہ میرے پولیس اور گولڈن ڈان کے ساتھ تعلقات ہیں اگر دوبارہ پیسے مانگنے کے لیے میرے گھر کی طرف تم لوگ آئے تو اس سے بھی زیادہ مار پڑے گی۔

متعلقہ شخص نے مزید کہا کہ وہ گولڈن ڈان کے ساتھ مل کر لاریسہ میں موجود تمام پاکستانیوں کو مار مار کر وہاں سے نکال دے گا۔

زخمی ہونے والے افراد نے بعدازاں پولیس میں رپورٹ کروا دی پولیس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com