امونیا میں میٹرو کے نیچے آکر 40 سالہ شخص ہلاک۔

فائر برگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 40 سالہ شخص امونیا میٹرو سٹیشن پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر لائنوں پر گر گیا اور کچھ ہی دیر بعد آنے والی ٹرین کے نیچے آکر کچلا گیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ٹرین امونیا سے الیون کی جانب جا رہی تھی ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق کس ملک سے تھا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے اور اس مد میں میٹرو سٹیشن پر لگے ہوئے کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ چالیس سالہ شخص کس طرح لائنوں میں گرا جب کہ پولیس کی جانب سے موقع پر موجود لوگوں سے بھی التجا کی گئی ہے کہ اگر کسی شخص کو اس بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس کو آگاہ کرے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com