ہتھوڑے مار مار کر 31 سالہ شخص کو ہلاک کر دیا

پاترا کے نزدیکی علاقے آئیو میں ایک غیرملکی نے جس کی عمر سترہ سال تھی ایک دوسرے غیرملکی کو جس کی عمر31سال تھی ہتھوڑے مار مار کر ہلاک کر دیا اور اسے مارتے ہوئے اس نے اپنے موبائل سے مرنے والے کی ویڈیو بھی بنا ڈالی۔

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 31 سالہ شخص ایک کاروان نما گھر میں رہتا تھا 17 سالہ شخص نے اسے مارنے کے بعد اسی کے مکان میں داخل ہوکر اپنے کپڑے صاف کیے اور ہتھوڑہ پاس ہی جلے ہوئے گھاس میں پھینک دیا۔

قاتل نے پولیس کو بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شخص اس کے 15 سو یورو دینے سے انکار کر رہا تھا جس کی وجہ سے میں نے اسے قتل کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مرنے والا شخص ماضی میں عدالت کی طرف سے جیل کی سزا کاٹ چکا ہے اس پر منشیات فروخت کرنے کا مقدمہ تھا اور اس کے کپڑوں سے دو تھیلیاں برآمد ہوئی ہیں جن میں چار گرام کاناوی موجود تھی۔

قاتل نے پولیس کو اپنی گرفتاری دے دی اور اس پر مقدمہ درج کرکے اسے جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com