یونان: میں پہلی سرکاری مسجد مارچ میں نمازیوں کے لئے کھول دی جائے گی

ذرائع کے مطابق یونان کے شہر ایتھنز کے علاقےووتانیکوس میں بننے والی پہلی سرکاری مسجد جو کہ تعمیر کی جارہی ہے مارچ کے مہینے میں نمازیوں کے لئے کھول دی جائے گی۔

اس بات کا اعلان وزارت تعلیم، ریسرچ اور مذہبی امور کے سربراہ “کوستاس” نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مسٹر کوستاس نے مزید کہا کہ مسلمان ایتھنز میں صدیوں سے آباد ہیں اور ان کا حق ہے کہ سرکاری مسجد تعمیر کی جائے ایتھنز میں سب سے پہلی سرکاری مسجد کی تعمیر میں بہت سی رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن آخرکار مسجد کی تعمیر مارچ میں مکمل ہو جائے گی اور اسے نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں مسٹر کوستاس کا مزید کہنا تھا کہ مسجد پر ہونے والے اخراجات کے سلسلے میں پہلے ہی مختلف پارٹیوں سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے۔

جس طرح اسلامی ممالک میں عیسائیوں کو اپنی چرچ وغیرہ استعمال کرنے کی اجازت ہے اسی طرح مسلمانوں کا بھی حق ہے کہ وہ جن ممالک میں رہائش پذیر ہوں انہیں وہاں مسجد کی تعمیر کی اجازت دی جائے۔

ایتھنز میں مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے جو کافی عرصے سے مسجد تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور مسلمانوں کی دیرینہ خواہش اب پوری ہونے جارہی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com