یورپ میں برف کے خوبصورت مناظر لیکن زندگی مفلوج۔
یورپ کے کئی حصوں میں برفانی طوفان کے باعث جرمنی، اور آسٹریا میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ موسمی حالات مزید خراب ہوں گے۔

جرمنی اور آسٹریا میں شاہرائیں برف اور گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے بند ہو کر رہ گئیں۔

جنوبی جرمنی ميں اس بار گزشتہ بیس برسوں کی شدید ترین برف باری ہوئی ہے

مختلف ڈھلوانوں پر قائم سیاحتی مقامات پوری طرح کٹ کر رہ گئے ہیں۔ ان علاقوں میں برفانی تودوں کے خطرات کا بھی امکان ہے۔

آسٹریا کے علاقے بیرشوٹز گارٹن کے قریب واقع علاقے ماؤنٹ الپس پر دو میٹر برف گر چکی ہے۔

بدھ نو جنوری سے برفانی طوفان میں تیزی آگئی اور جرمنی اور آسٹریا میں شاہرائیں برف اور گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے بند ہو کر رہ گئیں۔

تازہ برفباری سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ساڑھے چار ہزار سے زائد مکانات بجلی کی سپلائی کے بغیر ہیں