اینجلا مرکل کا یونان کا دورہ سخت سکیورٹی کے انتظامات کچھ میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے۔

جرمن چانسلر اینجلا مرکل آج یونان کے سرکاری دورہ پر ایتھنز پہنچ گئ ہیں۔

اس حوالے سے دو ہزار پولیس اہلکار آج ایتھنز کی سڑکوں پر تعینات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں اینجلا مرکل آج ایتھنز پہنچیں۔

اس سلسلے میں آج کچھ میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے جن میں اوانگیلیزموس “کا تیخاکی” میںگارو موسیقی “شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کل جمعے کو سندا گما” اسٹیشن آٹھ بج کر تیس منٹ سے لے کر گیارہ بج کر تیس منٹ تک بند رہے گا۔

اپنے سرکاری دورے میں اینجلا مرکل وزیر اعظم الیکسس چپراس سے ملاقات کریں گی اس کے علاوہ یونان کے صدر”پاولوپولوس” سے بھی ملاقات کریں گی۔ اینجلا مرکل یورپین اور انٹرنیشنل ایشوز پر الیکسس چپراس کو اعتماد میں لیں گی اور اپنی پالیسی میں یونان کی شمولیت کو یقینی بنائیں گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com