آسٹریا: شدید برف باری، 3 غیر ملکی ہلاک، 4 افراد لاپتہ

آسٹریا میں شدید برف باری کے نتیجے میں 3 غیر ملکی ہلاک جبکہ 4 افراد لاپتہ ہوگئے۔

برف باری سے آسٹریا کے بڑے حصے میں نظام زندگی مفلوج ہے،حکام کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے مغربی ریجن وورارلبرگ میں دو جرمن اسکیئیرز ہلاک ہوگئے جبکہ سولوینیا کا ایک مہم جوسالزبرگ میں ہلاک ہوا۔

آسٹریا کے شمالی اور وسطی حصے میں گزشتہ ہفتے سے 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے ،جبکہ رواں ہفتے بھی مزید برف باری کا امکان ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com