ترک کوسٹ گارڈ نے 44 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچالیا۔

ذرائع کے مطابق ترکی کے بالیکیسر صوبے کے نزدیک ترک کوسٹ گارڈ نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 44 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

مہاجرین بالیکیسر صوبے کے اوالک ایریا سے یونان کے جزیرے میڈ لیے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے پلاسٹک سے بنی ہوئی کشتیوں میں سوار یہ لوگ جب کھلے سمندر میں پہنچے تو طوفان نے انہیں گھیر لیا اور طوفان کی شدت کی وجہ سے یہ چٹانوں میں پھنس گئے۔

مہاجرین کی چیخ و پکار قریب ہی موجود ایک مچھیرے نے سن لی اور اس نے ترک کوسٹ گارڈ کو مطلع کیا اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ کی بھاری نفری کشتیوں اور گاڑیوں سمیت ساحل پر پہنچ گئی اور مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

ان مہاجرین میں ساؤتھ افریقہ، سینیگال، کانگو، فلسطین،اور مالی کے مرد ، عورتیں اور بچے شامل تھے ترک کوسٹ گارڈ نے ایک حاملہ عورت اور بچوں کو فوری طور پر ایک ہسپتال میں پہنچا دیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے جبکہ باقی ماندہ مہاجرین کو کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com