ڈاکٹری کی تاریخ کا انوکھا واقعہ خون کے آنسو رونے والا لڑکا۔

آپ نے یہ محاورہ تو سنا ہوگا کہ کسی کا دل خون کے آنسو روتا ہے مگر اب حقیقت میں ایک لڑکے کو ایسی بیماری لاحق ہو گئی ہے جس کی آنکھ سے آنسوؤں کے بجائے خون نکلتا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ یونان میں ایک لڑکا آنکھوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ میری آنکھ سے آنسوؤں کے بجائے خون نکلتا ہے۔

ڈاکٹر نے تمام ٹیسٹ کرنے کے بعد لڑکے سے کہا کہ تمہاری آنکھ بلکل ٹھیک ہے اور اسے کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے۔

لیکن کچھ دیر بعد جب لڑکا کسی وجہ سے رونا شروع ہوا تو واقع ہی میں اس کی ایک آنکھ سے آنسوؤں کے بجائے خون نکلنا شروع ہو گیا۔

ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس نے اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو بھی اپنی کلینک میں بلا لیا تمام ڈاکٹر صاحبان نے دوبارہ سے لڑکے کا چیک اپ کیا اور کہا کہ تمہاری آنکھ بالکل ٹھیک ہے اسے کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے اور ہم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آنکھ سے آنسوؤں کے بجائے خون کیوں نکلتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز میں آنکھ کا بلڈپریشر ہائی ہونے کی وجہ سے کبھی کبھار حون نکل سکتا ہے مگر لگاتار آنسوؤں کی جگہ خون کا نکلنا ڈاکٹری کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے۔

بہرحال ڈاکٹروں نے لڑکے کو کچھ قطرے دے کر فارغ کر دیا اور لڑکا گھر چلا گیا۔اور لڑکے کو آنسوؤں کے بجائے خون کے آنسو آنا بند ہوئے ہیں یا نہیں یہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com