انٹرنیشنل مقابلے میں یونان میں پیدا ہونے والے زیتون کے تیل کا پہلا نمبر۔

تفصیلات کے مطابق” ایوو”نامی مقابلے میں جس میں 30 ممالک سے  زیتون کا تیل پیدا کرنے والے افراد یا کمپنیوں نے شرکت کی اس میں یونان کے زیتون کے تیل کو پہلی پوزیشن مل گئی۔

زیتون کا یہ تیل یونان کے علاقے “لاکو نیا “میں پیدا ہوتا ہے جو کہ “سکیلاروپولوس اورگانیک فارم “کے نام سے مشہور ہیں۔

پوائنٹس کی بنیاد پر ہونے والے مقابلے میں یونان سے زیتون کے تیل کا ذائقہ سب سے بہترین پایا گیا اس مقابلے میں مختلف قسم کے زائقوں کے ساتھ تیل کو چیک کیا گیا۔

سکیلا رو پولوس اورگانیک فام” کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ہمارے فارم کے لیے بلکہ پورے یونان کے لیے فخر کی بات ہے کہ دنیا کا سب سے بہترین زیتون کا تیل یونان میں پیدا ہو رہا ہے۔

اس موقع پر دوسرے کسانوں کے لیے پیغام میں سکیلا رو پولوس اورگانیک فام” کے سربراہ نے کہا کہ آپ کی توجہ کوالٹی پر ہونی چاہیے نہ کہ کوانٹٹی پراگر آپ کے زیتون کی کوالٹی اچھی ہے اور آپ نے اسے جراثیموں سے پاک رکھا ہوا ہے تو پوری دنیا میں یونان کے زیتون کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com