شام میں سیلاب سے تباہ کاری 70 ہزار افراد متاثر ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آنے والے سیلاب سے70000 پناہ گزین جو کہ گیارہ کیمپوں میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے متاثر ہوئے۔

دو دن کی مسلسل بارشوں سے گیارہ کیمپوں میں پانی بھر گیا جس سے کیمپوں میں رہنا مشکل ہوگیا سیلاب سے 25000 افراد کے سر سے چھت چھن گیا اور وہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

پانی اپنے ساتھ وہ ٹینٹ بہاکر لے گیا جہاں پر یہ لوگ رہائش اختیار کیے ہوئے تھے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سب سے زیادہ متاثر اندلیب کا علاقہ ہوا جو کہ ترکی کی سرحد کے پاس واقعہ ہے۔

ان کیمپوں میں شام کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد نے پناہ لے رکھی تھی جو کہ خانہ جنگی کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں آ بسے تھے۔

اب سردی اور سیلاب کی وجہ سے ان لوگوں کا رہنا محال ہو چکا ہے انٹرنیشنل این جی اوز کو علاقے میں پہنچنے کے لئے دشواری کا سامنا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com