یونان پولیس نے دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یونان پولیس نے تھیسلونیکی سے دو ایجنٹ گرفتار کرلیے جو انسانی سمگلنگ میں ملوث تھے اور ان کے اسٹور روم سے 44 افراد جو کہ ان لوگوں کے ہاتھوں ا یرغمال بنے ہوئے تھے انھیں بازیاب کرا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دونوں اپنے سٹور سے باہر نکل رہے تھے جب پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور چھاپہ مارکر اسٹور میں موجود 44 افراد کو بازیاب کرا لیا۔

گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق رومانیہ سے ہے اور ان کی عمریں بالترتیب 47 اور 27 سال ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں ایک مہاجر کو بارڈر کراس کراکے تھیسلونیکی پہنچانے تک 1700یورو لیتے تھے۔

ان 44 افراد میں سے 27 کا تعلق پاکستان سے ہے جنہیں ان ایجنٹوں نے اسٹور میں چھپا رکھا تھا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com