یونان میں نئے سال کے موقع پر کم درجہ حرارت اور برفباری کا امکان۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس سال یونان میں نئے سال کے موقع پر درجہ حرارت کم رہنے اور برفباری کا امکان ہے پچھلے سال کی نسبت اس سال درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ہے اور ملک کے بیشتر پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نیا سال منانے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد ایتھنز میں جمع ہوتی ہے اور برفباری سے لطف اندوز ہوتی ہے اس سال نئے سال کے موقع پر برفباری ہونے سے نئے سال کی تقریبات میں لوگوں کی دلچسپی زیادہ ہو رہی ہے۔

 دوسرے یورپی ممالک میں رہنے والوں کی بڑی تعداد بھی نیا سال منانے کے لیے یونان پہنچ چکی ہے۔

اس موقع پر ایتھنز تھیسلونیکی اور یونان کے دوسرے بڑے شہروں کے علاوہ یونان کے جزائر میں بھی نئے سال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com