ساموس کے قریب 59 غیر قانونی مہاجرین کو کشتیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یونان کے جزیرے ساموس کے قریب 59 غیر قانونی مہاجرین کو فرنٹکس نامی یورپی بارڈر ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹکس نامی ایجنسی نے آج صبح اتوار ( 23.12.2018)کو دو کشتیوں کو یونان کے جزیرے ساموس کی طرف آتے ہوئے دیکھ لیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کشتیوں میں موجود 59 غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کر کے قریبی جزیروں کے کیمپس میں بھیج دیا گیا۔

ان غیر قانونی مہاجرین کو عارضی طور پر ان کیمپوں میں رکھا جائے گا اور بعد ازاں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں دوبارہ ترکی واپس بھیجا جائے یا ان کو سیاسی پناہ دی جائے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد یونان میں داخل ہونے والے غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com