ایفوریا یونان :اب ٹیکس کی ادائیگی کے لئے آپ چوبیس سے بھی زیادہ قسطیں کروا سکتے ہیں۔

یونان کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ایفوریا کی جانب سے لوگوں کو مزید سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص 12 قسطوں میں بقایاجات ادا نہیں کرسکتا تو وہ 24 تک قسطیں کروا سکتا ہے۔

وہ کاروباری اشخاص یا کمپنیاں جن کے ذمے ایفوریا کے بقایاجات ہیں ان کی سہولت کے لئے ایفوریا نے اعلان کیا ہے کی 24 یا بعض صورتوں میں 24 سے بھی زیادہ اقساط میں ادائیگی کی جاسکتی ہے لیکن جب 24 یا اس سے زیادہ اقساط کا معاہدہ کیا جائے گا تو اس کی شرائط پہلے کی نسبت زیادہ سخت ہو نگی۔

24 سے زیادہ اقساط اس صورت میں ممکن ہیں جب آپ کے بقایاجات آپ کی انکم ٹیکس یا گھر پر ٹیکس کی صورت میں ہوں۔

ان اقدامات کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہے اور وہ لوگ جو ٹیکس ایک بار میں دینے کے قابل نہیں یا جن کو کاروبار میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ان کی سہولت کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com