تھیسلونیکی کے سنٹر میں غیر ملکیوں کے درمیان خونی لڑائی۔ ایک ہلاک۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کے درمیان خونی لڑائی میں الجیریا سے تعلق رکھنے والا ایک اکیس سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

لڑائی آئو جورجیو” سکوائر میں ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی جس میں دو گروپوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے۔قریب کھڑے افراد نے پولیس کو کال کر کے موقع پر بلا لیا اور پولیس کے آنے تک دونوں گروپ وہاں سے فرار ہو چکے تھے لیکن ایک نوجوان جس کی عمر 21 سال بتائی جاتی ہے وہ شدید زخمی حالت میں وہاں پڑا رہا جسے پولیس نے بعد میں فائر برگیڈ کی مدد سے اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور بعد میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور واقعہ کے ذمہ دار افراد کو ڈھونڈا جا رہا ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com