غیر ملکیوں کے لئے جعلی دستاویزات تیار کرنے والا گروہ گرفتار۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک بڑا گروہ گرفتار کرلیا جو جعلی دستاویزات تیار کرکے غیرملکیوں کو لوٹ رہا تھا پولیس نے اس سلسلے میں 9افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں ایک شخص” کیپ” میں کام کرتا تھا دوسرا” ایکا”میں اور تیسرا وزارت خزانہ کا ملازم تھا۔جبکہ چھ دوسرے افراد ان تینوں کی مدد کرنے اور غیر ملکیوں کو گھیرنے کا کام کرتے تھے۔

یہ لوگ غیر ملکیوں کو ہر قسم کی دستاویزات تیار کرکے دیتے تھے جن میں جعلی” ایکا “جعلی” ہیلتھ بک” جعلی مالک کا لیٹر، گھر کا کنٹریکٹ حتیٰ کہ جعلی ویزے جاری کرتےتھے۔

پولیس نے ان کی بنائی ہوئی جعلی لیبارٹری کو بھی ڈھونڈ نکالا جس سے ہر قسم کی مہریں اور جعلی دستاویزات تیار کرنے والے کمپیوٹر برآمد ہوئے۔

ان لوگوں کے پاس پولیس کی” ایکا” کی اور وزارت داخلہ کی مہریں بھی موجود تھیں جو یہ لوگ جعلی دستاویزات بنانے میں استعمال کرتے تھے

اس کے علاوہ اس گروہ نے کئی جعلی کمپنیاں بنائی ہوئی تھی جن میں ایک کمپنی میں 142 افراد جعلی طور پر بھرتی کیے ہوئے تھے اور لوگوں کو ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آپ کمپنی میں ایکا کی قیمت دے رہے ہیں۔

۔50این سیما “خریدنے کے لیے یہ لوگوں سے 1200 یورو وصول کرتے اس کے علاوہ لوگوں کو ویزا دلوانے کے عوض2000 یورو وصول کیا جاتا جبکہ آمکا” اور کلیدارتھمو” دینے کے لئے 100 یورو وصول کیا جاتا۔

پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں اور امکانات ہیں کہ مزید افراد بھی اس گروہ کے ساتھ کام کر رہے ہوں گے جنھیں بہت جلد گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے غیر ملکیوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اس قسم کے جعل سازوں سے بچیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com