یونان فوج کے سربراہ کی ترکی کو وارننگ۔

ذرائع کے مطابق ہیلنک نیشنل ڈیفینس جنرل سٹاف کے چیف” ایوانگیلو س اپوستولاکس” کا کہنا ہے کہ اگر ترکی نے یونان کے راک آئی لینڈ میں قدم رکھنے کی کوشش کی تو اسے نیست و نابود کردیا جائے گا۔

ایڈمرل کا کہنا تھا کہ یونان خطے کے توازن کے لیے ایک اہم ملک ہے جس پر امریکہ کی نظریں جمی ہوئی ہیں اس کے علاوہ یورپین یونین کی حمایت بھی ہمارے ساتھ ہے۔

یونان ترکی سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتا ہے اور یونان چاہتا ہے کہ کسی بھی جنگ سے بچا جائے لیکن اگر ترکی نے یونان پر جنگ تھونپنے کی کوشش کی تو یونان اپنی سرحدوں کی حفاظت اچھے طریقے سے کر سکتا ہے۔

ایڈمرل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی بھی انتہائی اقدام کی طرف لے کر نہ جایا جائے اور ترکی کو خبردار کیا کہ یونان کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے اچھی طرح سے سوچ لے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com