۔72 فیصد یونانی اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ یونان میں معاشی بدحالی ابھی تک جاری ہے۔

یونان میں کئے گئے ایک حالیہ سروے میں 72 فیصد یونانیوں کا کہنا ہے کہ یونان میں معاشی بدحالی ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔

نیلسن “نامی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 72 فیصد یونانیوں کا ماننا ہے کہ 2016 سے شروع ہونے والی معاشی بہتری بہت ہی آہستہ رفتار سے ہے اور مکمل طور پر معاشی بدحالی سے نکلنے کے لئے یونان کو ابھی دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

پچھلے سال کیے گئے سروے میں83 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ یونان معاشی بدحالی سے نہیں نکل سکا اس میں بہتری دیکھی گئی ہے  لیکن آہستہ رفتار سے معاشی خوشحالی آرہی ہے۔

سروے میں دیکھا گیا کہ ہر تین میں سے ایک یونانی اپنی جاب کے متعلق فکر مند ہے۔ اور 28 فیصد لوگ  معیشت کی طرف سے فکر مند ہیں۔ جبکہ 12 فیصد لوگ یونان میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اگر اس تناسب کو دیکھا جائے تو یورپی یونین کے دوسرے ممالک میں 7 فیصد افراد کو بڑھتے ہوئے جرائم کی فکر ہے اس لئے کہ دوسرے یورپی ممالک میں جرائم اس رفتار سے نہیں بڑھ رہے جس رفتار سے یونان میں بڑھ رہے ہیں۔

نیلسن ایک انٹرنیشنل سروے کمپنی ہے جو کہ 60 سے زیادہ ممالک میں سروے کرواتی رہتی ہے اور نیلسن کے سروے32000  افراد کی رائے پر مشتمل ہوتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com