یونان میں قائم مقام سفیر یاور عباس نے حراستی مراکز کا دورہ کیا۔

ایتھنز میں سفارتخانہ پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس نے یونان میں مختلف حراستی مراکز کا دورہ کیا۔

جس میں یاور عباس قائم مقام سفیر پاکستان نے پاکستانیوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افراد سے بات چیت کی۔

سخت سردی میں پناہ گزینوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے یونان کے متعلقہ حکام سے بات چیت کی اور پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایتھنز میں سفارتخانہ پاکستان کے لئے یاور عباس قائم مقام سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com