میڈرڈ کے سینٹر میں ہزاروں موٹرسائیکل سواروں کا احتجاج۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں موٹر سائیکل سواروں نے احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کو میڈریڈ کے سینٹر میں بھی موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دی جائے۔

اس کے علاوہ احتجاج کرنے والوں نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر ایکسیڈینٹ کی روک تھام کے لئے ٹیکنیکل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ شہری ایکسیڈنٹ سے محفوظ رہ سکیں اور سڑکوں پر زیادہ تعداد میں سائن بورڈ لگائے جائیں جن کی مدد سے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے پر مجبور کیا جائے۔

واضح رہے کہ میڈریڈ یورپ کے فضائی آلودگی سے متاثر ہونے والے شہروں میں سے ایک ہے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیےشہر کے سینٹر  میں پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com