اسپروپیرگوس” میں روما اور پولیس کے درمیان جھڑپیں۔

ذرائع کے مطابق اسپروپیرگوس میں روما اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں روما کمیونٹی کے افراد نے پولیس پر پتھر پھینکے۔

تفصیلات کے مطابق کشیدگی اس وقت بڑھی جب پولیس نے روما کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کو روک کر اس کی چیکنگ کرنے کی کوشش کی۔

اس شخص نے پولیس سے بھاگ کر روما کی جھونپڑیوں میں پناہ لے لی اور فوراً ہی روما کمیونٹی کے بہت سے افراد جھونپڑیوں سے نکل آئے اور پولیس پر پتھر پھینکنے شروع کر دیئے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پتھر پھینکنے والے روما کمیونٹی کے افراد کو منتشر ہونا پڑا لیکن کچھ ہی دیر بعد روما کمیونٹی کے افراد نے “نا تو” نا می روڈ کو بند کردیا اور ہر قسم کی ٹریفک کا آنا جانا بند ہوگیا۔

بعد میں” ناتو” روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئ آخری اطلاعات آنے تک روما کمیونٹی کے کسی بھی فرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور روما کمیونٹی کے افراد منتشر ہو چکے ہیں جب کہ “نا تو” روڈ پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com