ساموس” کے میئر کا مہاجرین کو یونان کے دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے پر اصرار۔

تفصیلات کے مطابق ساموس کے میرم انگیلو پولوس” نے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ” مسٹر عباس” کو یاد دہانی کروائی ہے ساموس جزیرے سے 2000 مہاجرین کو یونان کے دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

واضح رہے کہ یونان کے جزیروں میں سے “ساموس “ترک کوسٹ کے قریب ترین جزیرہ ہے جہاں پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

ساموس جزیرے کے پناہ گزین کیمپ میں 640 افراد کی گنجائش موجود ہے لیکن وہاں پر 4000 مہاجرین رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

سخت موسم اور سردی کی وجہ سے مہاجرین کا گزارا سا موس کیمپ میں مشکل ہوتا نظر آرہا ہے اسی وجہ سے” اگیلو پولوس” جو کہ ساموس کے میئر ہیں ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد مہاجرین کو دوسرے کیمپوں میں منتقل کیا جائے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com