تھیسلونیکی میں پولیس کا بڑا آپریشن 43منشیات فروش گرفتار۔

تھیسلونیکی یونیورسٹی میں پولیس کا بڑا آپریشن 43 منشیات فروش گرفتار۔

پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد تھیسلونیکی یونیورسٹی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا تھا۔

آج صبح سویرے آپریشن میں 35 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے 34 مختلف قسم کی وارداتوں میں مطلوب تھے  تھیسلونیکی یونیورسٹی اور اس کے گردونواح جن میں”لیوندوس” اور دوسرے علاقے شامل ہیں۔میں کیے جانے والے آپریشن میں 200 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق ان علاقوں میں منشیات فروش سرگرم تھے اور کافی عرصے سے ان کی نگرانی کی جا رہی تھی اور مناسب وقت پر اس سارے گروہ کو پکڑنا مقصود تھا۔

اس آپریشن کے بارے میں سرکاری طور پر پریس کانفرنس آج 12 بجے کی جائے گی جس میں آپریشن کی مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com