یونان کی آبادی میں حیران کن رفتار سے کمی۔

یونان بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے حیران کن رپورٹ جاری کر دی گئی اس رپورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونان میں 2009 سے لے کر 2017 کے درمیان یونان کی آبادی میں 29380 نفوس کی کمی ہوئی۔

یعنی بچوں کی پیدائش کم اور اموات زیادہ نوٹ کی گئیں یونان میں بچوں کی پیدائش میں کمی اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں 1940 میں ہوئی تھی جب یونان پر جرمنی٫ اٹلی اور بلغاریہ نےجنگ مسلط کی تھی۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد جب یونان پر مختلف ممالک کا قبضہ رہا تو اس دور میں بھی یونان میں بچوں کی پیدائش میں کمی ہوئی تھی۔

اب یونان میں معاشی بحران کی وجہ سے اسی رفتار سے کمی نوٹ کی گئی۔ معاشی بحران کی وجہ سے بہت سے یونانیوں نے ملک چھوڑ کر دوسرے یورپین ممالک میں جاکر کام کاج کرنے کو ترجیح دی اور جو لوگ یونان میں ہی بستے رہے انہوں نے شادی کرنے سے گریز کیا یا پھر شادی شدہ ہونے پر بچوں کی پیدائش میں کمی کا فیصلہ کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یونان اب آہستہ آہستہ معاشی بحران سے نکل رہا ہے اور یہ کمی اب دور ہوجائے گی لیکن کچھ ماہرین کے مطابق یونان کو مکمل طور پر معاشی بحران سے نکلنے میں دس سال تک لگ سکتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com