ایتھنز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں۔

تفصیلات کے مطابق ایتھنز کے سینٹر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مظاہرین آج “الیکسندروس یورگوپولوس”جسے 2008 میں قتل کردیا گیا تھا اس کی برسی کے موقع پر مظاہرہ کر رہے تھے۔

مظاہروں میں دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جس وجہ سے پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ایتھنز کے سینٹر میں پہنچ گئی اور مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا مظاہرین نے جواب میں پولیس پر پتھر پھینکے۔

آنسو گیس سے کچھ مظاہرین کو ہلکی چوٹیں بھی آئیں لیکن کسی بھی شخص کوپولیس کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا اور آخری اطلاعات آنے تک مظاہرین کی بڑی تعداد منتشر ہو چکی تھی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com