یونان میں گورنمنٹ کی جانب سے امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے آپ کو کون سے پانچ کام کرنے پڑیں گے۔

یونان میں 1.3ملین خاندانوں کو جن کی آمدن کم ہے 1400یورو تک مدد دی جا رہی ہے جسے سوشل مدد کا نام دیا گیاہے۔یہ مدد غیر ملکی بھی لے سکتے ہیں۔ سوشل مدد حاصل کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے ایک درخواست فارم بھرنا پڑے گا درخواست فارم بھرنے کے لئے آپ مندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر جا کر یہ فارم بھر سکتے ہیں۔

https://www.koinonikomerisma.gr

نمبر1.. اوپر دئیے گئے پیج پر اینٹر ہونے کے بعد آپ کو اپنے کوڈ دینا پڑیں گے جو آپ کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دئیے جاتے ہیں یعنی یوزر نیم اور پاسورڈ جو آپ کو “ٹیکسز نیٹ “سے ملتا ہے اس کے بعد آپ کو اپنا ای میل ایڈریس “آمکانمبر” اور ٹیلی فون نمبر بھی دینا پڑے گا۔

نمبر2.. سسٹم آپ کی دی گئی معلومات کی چیکنگ کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی چیک کرے گا کہ اگر آپ انشورنس کی مد میں کچھ رقم دے رہے ہیں واضح رہے کہ ہر فرد کے لئے انشورنس کی ادائیگی ضروری ہے چاہے وہ ایک دو مہینے کے لئے ادا کی گئی ہو سوائے ان افراد کے جو اوآئد سے مدد لے رہے ہیں یا وہ جن کی عمر 67 سال سے زیادہ ہو۔

نمبر3.. درخواست گزار کو اپنے بینک کی تفصیلات مہیا کرنا ہوں گی جس میں اکاؤنٹ نمبر اور” ایبان “وغیرہ شامل ہیں۔

نمبر4.., سسٹم  درخواست گزار کا فیملی کا سربراہ ہونا چیک کرے گا اس کے لئے ضروری ہے کہ فیملی کا سربراہ درخواست گزار بن کر سوشل مدد کے لئے درخواست دے اگر یہ بات ثابت ہو گئی کہ درخواست گزار فیملی کا ایک ممبر ہے اور فیملی کے سربراہ نے بھی مدد کے لئے اپلائی کیا ہوا ہے تو درخواست کینسل ہو جائے گی۔

نمبر5.. آخر میں آپ کو ایک میسج وصول ہو گا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ کی درخواست منظور ہو چکی ہے اور سسٹم آپ کو دی جانے والی رقم خود بخود سے کیلکولیٹ کر کے بتائیے گا کہ آپ کو اتنی رقم ملے گی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com