ایلی نوئے میں طوفانی بگولے سے تباہی، ہر شے اڑنے لگی۔

امریکی ریاست ایلی نوئے میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، گرد و غبار کے طوفان سے درجنوں افراد زخمی اور کئی گھر تباہ ہو گئے ۔

وسطی مغربی امریکی ریاست ایلی نوئے میں طوفانی بگولے نے پورا علاقہ تہس نہس کر دیا، جبکہ ہوا کے طوفانی جھکڑوں نے لوگوں کے ہوش اُڑا دئیے۔ گرد و غبار کے اس طوفان کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہوش ہی اُڑ گئے۔

بگولے کے ساتھ ہر شے اُڑتی دکھائی دے رہی ہے۔کئی میٹر اونچے اس طوفانی بگولے نے23افراد کو زخمی بھی کیا جبکہ کئی گھر بھی مٹی سے ڈھکے دکھائی دئیے ۔

امریکا میں ایک مہینے کے دوران یہ دوسری بڑی تباہی ہے جس نے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس سے پہلے امریکہ میں لگنے والی آگ نے بہت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com