جرمن چانسلر” اینجلا مرکل” کے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ۔

جرمن نیوز ڈچ پوسٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جرمن چانسلر” اینجلا مرکل “کے جہاز کو کولون میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

“اینجلا مرکل” ارجنٹائن کے لیے جا رہی تھیں جہاں انھیں جی ٹوئنٹی سمٹ کو اٹینڈ کرنا تھا لیکن جب جہاز جرمن کی فضائی حدود کو کراس کرنے لگا تو جہاز میں فنی خرابی ہوگئی اور وہ خرابی کے پیش نظر جہاز کو” کولون” میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

جب جہاز کا رخ” کولون “کی جانب موڑا گیا تو جہاز میں موجود مسافر حیران رہ گئے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے جس پر انہیں مطلع کیا گیا کہ جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑے گی۔

جہاز کو باحفاظت” کولون” کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافروں کو حفاظت سے ایئرپورٹ کے ویٹنگ روم میں منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com