مشرقی یونان میں ٹرین نے چار مہاجرین کو کچل دیا

تفصیلات کے مطابق حادثہ “ویلا کس” نامی گاؤں کے قریب پیش آیا جب ٹرین نے چار مہاجرین کو کچل دیا۔

الیکسندرو پولی اور کموتینی کے درمیان واقع گاؤں ویلاکس ” میں چار مہاجرین جن کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان تھیں ا اور ان میں عورتیں بھی شامل تھیں ٹرین نے سوتے میں کچل ڈالا۔

یہ لوگ ٹرین کی لائنوں میں سو رہے تھے جب ٹرین ان کے اوپر سے کچلتے ہوئے گزر گئی۔حادثہ سوموار کو پیش آیا لیکن اس کا پتا منگل کو اس وقت چلا جب ٹرین چلانے والے ڈرائیور نے دیکھا کہ ٹرین کے ساتھ انسانی باقیات لگی ہوئی ہیں۔

ٹرین کے ڈرائیور نے فوری طور پر پولیس کو واقعے سے مطالعہ کیا اور پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلایا کہ یہ باقیات چار لوگوں کی ہیں جو ٹرین کی لائنوں میں سوئے ہوئے تھے اور بے خبری میں ٹرین نے انہیں کچل دیا۔

پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com