البانیا اور یونان کے بارڈر پر اسمگلروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ۔چرس اور کلاشنکوف برآمد۔

جمعرات کی رات کو البانیا اور یونان  کے بارڈر پر وسانس کے علاقے میں البانیا سے تعلق رکھنے والے اسمگلروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسمگلر البانیا سے چرس کی بہت بڑی مقدار یونان میں لا رہے تھے جب ان کا سامنا پولیس کی ایک گشتی پارٹی سے ہوا۔ پولیس کا سامنا ہوتے ہی اسمگلروں نے پولیس پر فائر کھول دیا پولیس نے اپنے آپ کو محفوظ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور ایک اسمگلر کو ہلاک کردیا۔

باقی اسمگلر ہلاک ہونے والے شخس اور گاڑی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے 166 کلو گرام چرس دو کلاشنکوف اور گاڑی اپنے قبضے میں لے لی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔

اس کارروائی میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلکا زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com