ایتھنز : ایک گھنٹے میں مسلح ڈاکوؤں نے تین دوکانںیں لوٹ لیں۔

ایتھنز کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی رات کو تین مختلف علاقوں میں ڈاکے کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے تین دوکانیں لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی واردات 20:30 “پر  وسیلو پولو”  سپر مارکیٹ میں کی گئی جو کہ “خالاندری” کے ایریا میں واقع ہے مسلح ڈاکوؤں نے مارکیٹ میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر کیشئر سے ساری رقم چھینی اور فرار ہو گئے۔

دوسری واردات “میتامورفوسی” کے علاقے میں کی گئی جہاں چار مسلح ڈاکو “پلیسیو” نامی دکان میں داخل ہوئے اور رقم چھین کر ہوا میں فائر کرتے ہوئے دو موٹر سائیکلوں پر وہاں سے فرار ہو گئے۔

تیسری واردات “خولارگوس” کے علاقے میں کی گئی جہاں دو ڈاکو” سکلاوینیتس” نامی سپر مارکیٹ  میں داخل ہوئے اور ساری رقم چھیننے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے اور کئی جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس کے اہلکار کے مطابق امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جائے گا اور اس سلسلے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com