دیاواتا” کیمپ میں پناہ گزینوں کے درمیان جھگڑا۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دیاواتا کیمپ میں پناہ گزینوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔جس میں دو پناہ گزین زخمی ہوئے۔

پولیس کی جانب سے پناہ گزینوں کو منتشر کیا گیا  دو پناہ گزین جن کا تعلق ایران اور عراق سے ہے زخمی ہوئے۔دونوں نے ایک دوسرے پر چاکووں سے حملہ کیا اور ایک دوسرے کو زخمی کیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں پناہ گزینوں کو گرفتار کرکے اسپتال پہنچا دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ابھی تک جھگڑے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کی جانب سے کیمپ میں ابھی تک پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ جھگڑے کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com