نشے کی حالت میں بس چلانے والے ڈرائیور کو 27 ماہ قید۔

ایراکلئیو میں بس ڈرائیور کو جو کہ نشے کی حالت میں بس چلاتا ہوا پکڑا گیا تھا 27 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا جس کا الکوحل ٹیسٹ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ نشے کی حالت میں بس چلا رہا تھا واضح رہے کہ بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی جب پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کیا تو بس کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے دوسرے ڈرائیور کا بندوبست کرنا پڑا۔

پولیس نے گرفتار شدہ ڈرائیور کو عدالت میں آج پیش کیا تو عدالت نے ڈرائیور کو 27 ماہ قید کی سزا سنائی اس کے علاوہ ڈرائیور کا لائسنس منسوخ نہیں کیا گیا اور وہ قید کاٹنے کے بعد دوبارہ سے ڈرایونگ کر سکے گا۔

جج کا کہنا تھا کہ 27 ماہ کی قید سنانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی حفاظت کرنا بس ڈرائیور کا اولین مقصد ہونا چاہیے جبکہ مسافروں سے بھری ہوئی بس کو نشے کی حالت میں چلا کر اس بات کا ثبوت دیا کہ اس کیس میں ڈرائیور  کے نزدیک مسافروں کی حفاظت کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com