یورپی یونین میں فون کالز اور میسجیز کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ۔

یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے اس حق میں ووٹ دیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک کے درمیان رابطے میں فون کالز اور میسجز کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

اس سلسلے میں کالزکی فی منٹ قیمت 19 سینٹ اور میسجز کے لئے فی میسج6 سینٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی 2019 سے ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کا مقصد یورپی یونین میں 5جی نیٹ ورک کو رائج کرنا ہے اس لئے کے فائیو جی کی رفتار4جی کی نسبت 5جی کی سپیڈ بہت زیادہ تیز ہے۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے ممبر یورپی یونین پارلیمنٹ نے کہا کہ یورپی یونین کے اندر کوالٹی اور تیز کنکشن کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔

آخر میں ایک پیکج بھی پیش کیا گیا جس کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں یورپی یونین کے شہریوں کو میسج بھیجا جاسکے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com