یورپی کمیشن نے یونان میں موجود پناہ گزینوں کی مدد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یونان میں موجود پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے افراد کی مدد کے لیے یورپی کمیشن نے 43.7 ملین یورو دینے کا اعلان کر دیا۔

یہ امداد دینے کا مقصد پناہ گزینوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے سب سے پہلے ان کی رہائشوں کی بہتری کے لئے یہ پیسہ خرچ کیا جائے گا اس کے بعد پناہ گزینوں کے علاج معالجے پر یہ پیسہ خرچ ہوگا۔

سردی شروع ہونے کی وجہ سے پناہ گزین کیمپوں میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پناہ گزینوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے گورنمنٹ سے کہا گیا ہے کہ یونان میں موجود پناہ گزینوں کے لئے رہائش کا اچھا انتظام کیا جائے تا کہ سردی سے بچ سکیں۔

اس کے علاوہ پناہ گزینوں کے وہ کیمپ جو جزیروں میں ہیں ان پر پریشر کم کرکے ان کی حالت بہتر بنانے پر بھی یہ پیسہ خرچ کیا جائے گا۔

یونان کی گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سے یہ امداد پناہ گزینوں کے مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ گورنمنٹ کے نمائندے نے مزید کہا کہ سردی شروع ہونے سے پہلے پہلے پناہ گزین کیمپوں میں رہائش کی مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com