یونان کی آریوپاگوس عدالت کے جج کے گھر کے باہر بم نصب۔

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق” آریو پاغوس ” عدالت کے جج کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے بم نصب کر دیا۔

بم نصب کرنے کے بعد کسی نامعلوم مقام سے فون کرتے ہوئے جج “دویا کوس” کو کہا گیا کہ تمہارے گھر کے باہر بم نصب کر دیا گیا ہے جو کہ بیس منٹ کے بعد پھٹ جائے گا۔

کال موصول ہونے پر” دویا کوس “نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا جو موقع پر پہنچ گئی اور بم سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس نے گھر اور آس پاس کے تمام جگہوں پر تفصیلی چیکنگ کرنے کے بعد بتایا کہ کوئی اور بم نہیں ملا صرف ایک ہی بم نصب کیا گیا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بم کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ بم بنانے والا کوئی اناڑی آدمی تھا اور ناتجربہ کاری صاف ظاہر ہوتی ہے۔تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس ساری واردات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com