یونان کا موسم: سرد یوں میں گرمی۔

آج سے دس سال پہلے کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نومبر کے مہینے میں سمندر میں تیراکی کی جاسکے گی لیکن اب گلوبل وارمنگ کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ یکم نومبر کو ایتھنز کے نواحی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے سمندر میں تیراکی کی۔

‏ یکم نومبر کو یونان میں بہت ہی عمدہ موسم دیکھنے میں آ رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد سمندر پر نہانے کے لیے جا رہی ہے ان لوگوں میں باہر سے آئے ہوئے سیاح بھی کافی تعداد میں شامل ہیں جو سردیوں میں گرمی کو انجوائے کر رہے ہیں۔

سمندر میں نہانے والے لوگوں سے جب پوچھا گیا کہ پانی کیسا تھا تو انہوں نے بتایا کہ بالکل اسی طرح محسوس ہو رہا ہے جیسے گرمیوں میں سمندر کا پانی ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے دنوں میں یونان کا موسم اچھا رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے اور لوگ سمندر پر انجوائے کرنے کے لئے بڑی تعداد میں جا رہے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com