بسوں پر پتھر پھینکنے کے واقعات میں اضافہ۔

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بسوں پر پتھر پھینکنے اور ائیر گن سے فائر کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

اس سلسلے میں آج” سگرو” روڈ پر جانے والی بس پر پتھر پھینکے گئے۔جس سے بس میں موجود ایک عورت زخمی ہوگئی زخمی ہونے والی عورت کو فوراً ہسپتال پہنچا دیا گیا اور خوش قسمتی سے اس کے زخم اتنے گہرے نہیں تھے اور کچھ دیر بعد فارغ کردیا گیا۔

پتھر پھینکنے کا دوسرا واقعہ “آئیو انارگیرو “کے علاقے میں پیش آیا جہاں بس پر پتھر پھینکنے والے کا پتہ نہیں چل سکا۔اور کسی بھی شخص کے اس واقعہ میں زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔

یاد رہے کہ کچھ دنوں سے مسلسل بسوں پر پتھر پھینکنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ابھی تک پولیس پتھر پھینکنے والے گروہ کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

کچھ دن پہلے ایک بس پر جو کہ” سگرو”سے” فکس “کی جانب جارہی تھی ایک بہت بڑا پتھر پھینکا گیا جس کی وجہ سے بس کے ڈرائیور کو بس کھڑی کرکے پولیس کو بلانا پڑا۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com