یورپین کمیشن نے یونان کا بجٹ پاس کردیا ۔پنشن مزید نہیں کٹے گی: وزیراعظم الیکسس چپراس۔

برسلز میں جاری یورپین  کمیشن کے اجلاس میں یونان کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی اور اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ مزید پنشن کٹوتی کی ضرورت نہیں ہے وزیر اعظم نے اس دن کو یونان کے لیے ایک بہترین دن قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ ہماری حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے کہ ہم نے یونان کو بیل آؤٹ پروگرام سے نکال لیا ہے اور اس کے بعد ہم اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہوں گے۔

واضح رہے کہ یونان میں 1.2 ملین لوگ 500 یورو سے کم پنشن لے رہے ہیں۔جس میں گزارہ کرنا تقریبا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

لیکن بیل آؤٹ پروگرام ختم ہونے کے بعد اب مزید پنشن  کٹوتی نہیں کی جائے گی اور گورنمنٹ اب اس بات کا سوچ رہی ہے کہ یونان کے لوگوں کے لیے کون کون سے پروگرام شروع کیے جائیں جن کی وجہ سے یونان کے لوگوں کی آمدن اور پینشن کو بڑھایا جاسکے۔

پہلے ہی اس بارے میں اوآعد کے ساتھ ملکر یونان حکومت نے کئی پروگرام شروع کر رکھے ہیں جن سے عام لوگ استفادہ کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com