تین دن میں قانون توڑنے والے سینکڑوں ڈرائیور حضرات کو جرمانے۔

ایتھنز پولیس کی جانب سے تین دن چیکنگ کے دوران سیکڑوں ڈرائیور حضرات کو بھاری جرمانے کئے گئے اور اس بات کا پتہ چلایا گیا کہ بہت زیادہ لوگ ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔

17 اکتوبر سے لے کر 19 اکتوبر تک کی جانے والی اس سخت ترین چیکنگ کے دوران 398 لوگوں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں لے لی گئی ۔367 لوگوں سے ان کی گاڑی کے پیپرز لے لئے گئے جبکہ 356 لوگوں کا ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لیا گیا۔

ایتھنز پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سخت چیکنگ جاری رہے گی اور لوگوں کو خبردار کیا کہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کم سے کم کریں کیونکہ اگر پچھلے کچھ عرصے سے دیکھا جائے تو سب سے زیادہ ہلاکتیں موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے ہوئیں۔

واضح رہے کہ لوگوں کو گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون نہ استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے گئے ہیں تاکہ ڈرائیونگ کے دوران حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com